ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: امباگل میں پیش آیا کار اور بائک میں تصادم ۔ 45 سالہ بائک سوار ہلاک

کنداپور: امباگل میں پیش آیا کار اور بائک میں تصادم ۔ 45 سالہ بائک سوار ہلاک

Sun, 28 Feb 2021 22:17:38    S.O. News Service

کنداپور،28؍فروری (ایس او نیوز) ساستھان کے قریب گونڈمی امباگل میں کار اور بائک کے درمیان تصادم آیا جس کے نتیجے میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک بائک سوار کی شناخت سبھاش امین (45سال)کےطور پر کی گئی ہے جو کہ کوٹا بناڈی کا رہنے والا تھا۔ اور پیشے سے ایک سول کنٹراکٹر تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت سبھاش بناڈی سے اڈپی کی طرف سفر کررہا تھا۔ اس وقت کنداپور کے ایک شخص کی کار اس کی بائک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے بعد کار ڈرائیور کو پوچھ تاچھ کے لئے پولیس اسٹیشن لےجایا گیا۔

کوٹا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سنتوش بی پی اور دوسرے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا۔


Share: